ڈرامہ سیریل پھانس میں شکیلہ کا کردار ادا کرنے والی کنزہ ملک اصل میں کون ہیں؟

image

پاکستانی شوبز ستاروں کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے رہتے ہیں، کبھی کسی کی منگنی تو کسی کی شادی، کبھی کسی کی نجی زندگی کے حوالے سے تو کبھی ہم آپ کو پہچان کرواتے ہیں آپ کی پسند کہ ان ستاروں کی جن کو آپ ٹی وی اسکرین پر تو دیکھتے ہیں مگر کسی ٹی وی انٹرویو میں کم ہی دیکھا ہوگا۔ ایسی ہی اداکارہ کنزہ ملک ہیں جن کو سکرین پر سب سے زیادہ معصوم اور مجبور دکھایا جا رہا ہے اور یہ دکھنے میں بھی بہت حسین ہیں مگر ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ اصل زندگی میں کون ہیں؟ آئیے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

اداکارہ کنزہ ملک اس وقت ڈرامہ سیریل پھانس میں شکیلہ کا کاردار ادا کر رہی ہیں اور اس سے قبل ہو مقبول ڈرامے عشقیہ میں ہانیہ اور نمرہ کی والدہ کا کردار بھی ادا کرچکی ہیں جن کو لوگوں نے خوب سراہا ہے۔ ان کا اصل نام کنزہ ہاشمی ہے۔ یہ شادی شدہ ہیں، ان کا ایک جواب بیٹا علی ہے۔

کنزہ کی عمر تقریباً 50 برس ہے لیکن انہوں نے خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ یہ کہیں سے اتنی بڑی عمر کی نہیں لگتی ہیں۔ ان کی معصومیت ان کی سادگی لوگوں کو بہت پسند آتی ہے۔ یہ 2016 میں پی ٹی وی کے ڈراموں سے شوبز دنیا میں آئیں اور ایک کے بعد ایک ڈراموں میں کام کیا اور اب ان کو لوگ بخوبی جانتے ہیں۔

ان کا پہلا ڈرامہ سیریل بھائی بہت مشہور ہوا جس کے بعد یہ 3 سال تک شوبز سے غائب رہیں اور پھر 2019 میں ٹی وی اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.