ڈپریشن، ذہنی بیماری کیا کر سکتی ہے۔۔ جانیں سوشانت سنگھ کس طرح اس کا شکار ہوئے

image

ذہنی تناؤ، ڈپریشن ایک حقیقت ہے جو کہ انسان کو کسی بھی حد تک جانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ انسان اگرچہ اس بات سے انکار کرے کہ ڈپریشن نہیں ہوتا مگر ڈپریشن، اسٹریس انسان کو کھوکلا کر سکتا ہے۔ بلا وجہ سوچنا، اس سوچ کو اپنے اوپر حاوی کرنا انسان کو کسی بڑے حادثے سے ہمکنار کرسکتا ہے۔

ذہنی بیماری یہ دیکھ کر نہیں آتی کہ کون امیر ہے کون غریب۔ حتیٰ کہ امیر سے امیر، صحتمند سے صحتمند انسان بھی ذہنی بیماری عام طور پر ڈپریشن، اسٹریس کا شکار ہو کر اپنی جان تک لینے لگتا ہے۔

دنیا بھر میں دہشتگردی سے اتنے لوگ نہیں مرتے، جتنے ذہنی بیماریوں سے مرتے ہیں۔ آج ایک سال پہلے اسی دن مشہور بھارتی اداکار سوشانت سنگھ بھی ڈپریشن کے باعث اپنی جان لے چکے تھے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک ایسا انسان جو مشہور بھارتی فلموں میں بطور ہیرو جلوہ گر ہوا ہو، کیا ایک کامیاب شخص خودکشی کا انتہائی اقدام اٹھا سکتا ہے؟

سوشانت سنگھ کی موت نے نہ صرف یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ذہنی بیماری جان بھی لے سکتی ہے بلکہ اس بات کو بھی حقیقت بنا دیا ہے کہ یہ بیماری کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔

سوشانت بظاہر ایک سمجھدار، سلجھے ہوئے انسان تھے، جو کہ ہر حال میں خوش ہونا جانتے تھے۔ لیکن اکثر اوقات جب آپ کو ایک بڑا دھچکا اچانک لگ جائے جس کی آپ امید نہ کر رہے ہوں یا پھر ہر طرف سے نا امیدی ہو، تو ذہنی طور پر آپ مایوس ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ سوشانت کے ساتھ ہوا تھا، میڈیا کے مطابق سوشانت فلم انڈسٹری میں ایک خاص طبقے کی آنکھوں میں کھٹک رہے تھے، جبکہ ان کی گرل فرینڈ رہیا چکرابرتی کے مطابق سوشانت کافی دنوں سے ذہنی اذیت کا شکار تھے۔

سوشل میڈیا پر خبریں یہ بھی گردش کر رہی تھیں کہ مہیش بھٹ اور رہیا چکرابرتی کے تعلقات کی وجہ سے سوشانت سنگھ افسردہ ہوگئے تھے جبکہ خبر یہ بھی تھی کہ مہیش بھٹ کو سوشانت ایک آںکھ نہیں بھاتے تھے۔

فلم انڈسٹری میں موجود یہ مافیہ سوشانت کو سائڈ لائن کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تھا۔ چاہے کسی فلم کی پروموشن ہو یا پھر کسی بھی شو میں گفتگو، سوشانت کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ سوشانت کو کس طرح سائڈ لائن کیا گیا تھا۔

سوشانت کی ذہنی تناؤ کی ممکنہ وجوہات:

سوشانت سنگھ کے ذہنی تناؤ کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنے بل بوتے پر آئے تھے اور بالی ووڈ فیملی سوشانت کو اپنے سے کم تر سمجھتی تھی، جس کی وجہ سے وہ کسی کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتے تھے، کھل کر بات نہیں کر سکتے تھے، انہیں دبایا جا رہا تھا۔ انہیں ایک مشہور پرستار ہونے کے باوجود تنہا کردیا گیا تھا جو کہ ذہنی طور پر خطرناک ثابت ہوا۔

کئی بار آپ پر کامیابی کے دروازے بند کیے جاتے ہیں جو کہ ذہنی طور پر خطرناک ہوتے ہیں، یہاں بھی سوشانت پر مختلف طریقوں سے پابندیاں لگائی گئیں۔ انہیں کام میں مشکلات پیش آئیں، جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوئے۔

یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اس حد تک مایوس ہوگئے ہوں کہ انہیں کوئی امید کی کرن ہی نظر نہ آئی ہو۔

سوشانت کی ہنستی کھیلتی زندگی کس طرح ذہنی تناؤ میں جکڑ گئی، مایوسی اور دباؤ نے سوشانت کو پنپنے نہیں دیا۔ حتیٰ کہ آخری دنوں میں سوشانت کا رویہ خاصا عجیب تھا۔ بظاہر اندازہ ہو رہا تھا کہ سوشانت کو ذہنی رہنمائی کی سخت ضرورت تھی۔

سوشانت کی زندگی ہم سب کے لیے سبق آموز ہے، کہ کس طرح ذہنی پیچیدگی، تناؤ انسان کو ختم کردیتا ہے۔ اس کی خوشی چھین لیتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ ذہنی بیماری کو ہم قبول کریں اور اس کے علاج کے لیے فورا ڈاکٹر سے رہنمائی لیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.