درخت 1 لیکن پھل 40 قسم کے دیتا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ درخت کتنے سالوں میں تیار کیا گیا ہے؟

image

پھل فروٹ جو اللہ پاک کی سب سے بہترین تخلیقات میں سے ایک ہے اور ہر انسان اپنی زندگی میں ہمیشہ کھاتا بھی ہے لیکن آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ ایک ہی درخت 40 سے زائد قسم کے فروٹ پیدا کرتا ہے۔تو یہ بات سچ ہے امریکی ریاست نیو یارک کی وژوئل نامی یو نیورسٹی کی آرٹس ایسوسی ایٹ پروفیسر سیم وین ایکن نے اس درخت کی تخلیق کی ہے۔

یہ درخت 40 قسم کے فروٹ پیدا کرتا ہے اس لیے اسے " ٹری آف 40" کا نام دیا گیا ہے ۔اس درخت میں آلوچے، خوبانی، آڑو اور چیریز وغیرہ وغیرہا شامل ہے۔ اس درخت کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

یہ درخت کیسے نشو نما پایا :

اپنی قسم کا یہ منفرد درخت 9 سال کی طویل مدت میں پھل دینے کے قابل ہوا اور گرافٹنگ نامی تکنیک کے ذریعے اسے تخلیق کیا گیا ہے۔

گرافٹنک کیا چیز ہے؟

اس تکنیک میں سردویوں کے موسم میں مرکزی درخت کو چھیل کر اس درخت کی شاخوں کو دیگر درختوں کی ٹہنیوں سے پیوست کردیا جاتا ہے جو کچھ عرصے بعد یکجان ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ پروفیسر سیم نے 2008 میں اس تکنیک کی مدد سے اپنے پروجیکٹ "ٹری آف 40" پر کام شروع کیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.