موٹر سائیکل پر لیپ ٹاپ کا استعمال کرنے والے شخص کی ویڈیو نے سب کو دنگ کر دیا

image

کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم سوشل میڈیا پر کوئی وائرل ویڈیو نہ دیکھ لیں۔

ایک سے بڑھ کر ایک مزاحیہ، دل دہلا دینے والی، رلا دینے والی، موٹیویشنل ویڈیوز یا پھر کسی شوبز ستارے سے متعلق کوئی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہی جاتا ہے۔

اب وہیں ایک اور ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے جس کے دیکھنے کے بعد آپ بھی حیرت کا اظہار کریں گے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو افراد موٹر سائیکل پر جا رہے ہیں اور پیچھے والا شخص لیپ ٹاپ پر اپنا ضروری کام کرنے میں مصر وف ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جب اس ویڈیو کو دیکھا تو اس پر دلچسپ تبصرے جاری کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب منی ہائسٹ کے پروفیسر آپ سے سیٹلائٹ کے ذریعے ہیکنگ کرنے کو کہیں اور امی اس وقت آپ کو دہی لینے بھیج دیں۔

ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ واہ کیا بات ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.