جنگ اپنی جگہ ذائقہ دار کھانا اپنی جگہ ۔۔ طاقتور طالبان دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟ ویڈیو وائرل

image

طالبان بھی کھانے مزیدرا کھانے کے شوقین ہیں اور ہمیشہ سے ہی انہوں نے اپنی غذا کو صحت مند رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ اتنے طاقتور اور عقل مند ہیں۔ آج کل تو طالبان سیلیبریٹیز سے بھی زیادہ مشہور ہوگئے ہیں جو کچھ اٹکھیلیاں کریں تو بھی وائرل ہو جاتی ہیں، کبھی سیلفیاں بنائیں تو وہ بھی وائرل وہ جاتی ہیں اور اب تو ان کے دوپہر کے کھانے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر ’ٹی آر ٹی‘ ترکی چینل کے صحافی علی مصطفیٰ نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر مزے سے کھانا کھا رہے ہیں۔

طالبان دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟

علی مصطفیٰ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ طالبان دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟

اپ لوڈ کرتے ہی ویڈیو وائرل ہوگئی اس میں صحافی اطالبان کے ساتھ چاول کھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بہت سادہ لیکن ذائقہ دار کھانا ہے جو طالبان کھاتے ہیں، چاولوں کو ٹماٹروں کے ساتھ پکایا گیا ہےجس کو سب ہاتھ سے کھاتے ہیں کسی قسم کے چمچ یا کانٹے کی ضرورت نہیں ہے۔

پکانے کا طریقہ:

واضح رہے کہ یہ کابلی پلاؤ کی طرح سادے چاول ہیں جن میں ٹماٹر کو کوئلے پر بھون کر اُبلے چاولوں میں ڈال کر دم لگایا جاتا ہے ساتھ ہی اس میں ہڈیوں کا سوپ بھی ڈالا جاتا ہے جس سے دماغ اور جسم کو بھرپور توانائی ملتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.