پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا آسان ہے۔۔۔۔ جانیے ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستانی مردوں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

image

پاکستانی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنالی ہے۔ اس بار انہوں نے پاکستانی مردوں کو بیوقوف کہہ دیا۔

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران پاکستانی مردوں کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا انتہائی آسان کام ہے۔ ان کا مزید کہا کہ پاکستانی مرد اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں، اور ایسے لوگوں کو بیوقوف بنانا مشکل کام نہیں ہے۔

جبکہ مردوں اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ مردوں اور عورتوں کے حقوق برابر ہیں۔ مرد اگر دس بار بھی علیحدگی اختیار کرے تو معاشرہ انہیں کچھ نہیں کہتا لیکن اگر عورت اگر ایک بار بھی طلاق یافتہ ہو جائے تو معاشرہ اس عورت کو تسلیم نہیں کرتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو خود تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اسے وہ اپنا ہتھیار بنا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ پاکستانی معروف شخصیت کی متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد حریم شاہ کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.