باتھ روم میں ایسا کموڈ تو کہیں بھی نہیں دیکھا... دنیا کی چند ایسی چیزیں جنھیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

image

آسٹریا اپنے خوبصورت مقامات اور ملنسار لوگوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ لیکن آسٹریا میں چند ایسی عجیب و غریب چیزیں بھی پائی جاتی ہیں جن کا باقی دنیا میں موجود ہونا زرا مشکل ہی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ان چیزوں کے بارے میں۔

ٹیکسی کی ضرورت نہیں پیدل چلیں

جس طرح اب اوبر کا استعمال عام ہوگیا ہے لوگوں کی باہر نکل کر ٹیکسی ڈھونڈنے کی پریشانی بھی ختم ہوگئی ہے بس اوبر بک کی اور نکل گئے۔ لیکن آسٹریا میں ٹیکسی یا اوبر کرنے کا مطلب یے ہے کہ یا تو آپ کو چلنے پھرنے میں دشواری ہے یا پھر آپ کافی بوڑھے ہیں۔ کیونکہ وہاں پیدل چلنے کا رواج ہے جس کی وجہ سے ٹیکسی کرنا صرف اپاہج اور بزرگوں تک محدود ہے۔

لفٹ

آپ نے لفٹ میں کے بٹنز میں نمبرز دیکھے ہوں گے لیکن آسٹریا کی لفٹس میں نمبرز کے علاوہ ایلفابیٹس بھی ہوتے ہیں جو لوگوں کو بیسمینٹ، گراؤنڈ فلور اور چھت پر لے جانے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اسکیینگ

آسٹریا میں ایسا کوئی شاذونادر ہی ملے گا جو اسکیینگ کا شوقین نہیں ہوگا۔ اسکیینگ ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے<

تعلیم کے لئے عمر کی قید نہیں

یہ محاورہ تو آپ نے بہت سنا ہوگا کہ علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی قید نہیں ہوتی لیکن آسٹریا میں یہ محاورہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ وہاں جوانوں کے علاوہ بوڑھے بھی یونیورسٹیوں میں پڑھتے لکھتے نظر آتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہاں تعلیم بالکل مفت ہے۔

سب سے الگ کموڈ

دنیا بھر میں کموڈ میں سیویج کا حصہ پیچھے کی جانب رکھا جاتا ہے لیکن اسٹریا کے کموڈ میں وہ حصہ سامنے کی جانب موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ آسٹریا جانے کا سوچ رہے ہیں تو ضرور جائیں لیکن وہاں کا کموڈ دیکھ کر پریشان نہ ہوجائیے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.