قرض لے کر پیزا بناکر پیچنا شروع کیا۔۔ جانیے پیزا ہٹ کے مالکان نے غربت سے امیری تک کا سفر کیسے طے کیا، اور یہ اتنا امیر کیسے ہوا؟

image

ویسے تو دنیا میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو کہ محنت اور مشقت کے باعث اور ایمانداری کی بنا پر اپنے کاروبار کا آغاز کرتے ہیں، اگرچہ اس کاروبار میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے۔ لیکن وہ ہمت نہیں ہارتے۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ان دو بھائیوں کی محنت، مشکلات اور ہمت کے بارے میں بتائیں گے۔ جن کی کاوشوں نے انہیں آج پیزا ہٹ نامی مشہور فوڈ چین کے بزنس کو کامیاب بنا دیا۔

شروعات ہوتی ہے 1958 میں، جب ڈین اور فرینک نامی دو بھائیوں سے، جنہوں نے اپنی والدی سے 600 ڈالر قرضہ لیا۔ تاکہ وہ کنساس شہر میں پزجیریا نامی ایک ہوٹل کھول سکیں۔ یہ ریستوران کنساس شہر میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا ریستوران تھا۔ دونوں بھائی خوب محنت اور لگن سے کام کو جاری رکھے ہوئے تھے۔

اس سب صورتحال میں دونوں بھائی ریستوران کو چلا تو رہے تھے اور اس ریستوران میں سب سے اہم کھانا بھی پیزا ہی تھا، لیکن ان دونوں بھائیوں کو نہ تو پیزا بنانا آتا تھا اور نہ ہی یہ کاروبار کرنا جانتے تھے۔ مگر چونکہ ارادہ پختہ تھا اور نیت صاف تھی، تو اسی وجہ سے دونوں بھائیوں نے ہمت نہیں ہاری۔

اسٹور نے تازہ گوشت اور سبزیوں کے ٹاپنگز کے استعمال کے ساتھ ساتھ پیزا کو تازہ آرڈر کرنے کے لیے ان کی شہرت کے لیے بڑے پیمانے پر پیروی حاصل کی۔ آٹے کو روزانہ پکایا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین کو بہترین پروڈکٹ فراہم کی جائے۔ یہی وہ وجہ تھی جس نے ان دونوں بھائیوں کے کاروبار کو کامیاب بنایا تھا۔

کاروبار کامیاب دیکھ کر بھائیوں نے دیگر شہروں میں بھی فرنچائز کھولنے کا فیصلہ کیا۔ 1959 میں ، پیزا ہٹ نے ٹوپیکا ، کینساس میں اپنی پہلی فرنچائز کھولی۔ پیزا چین نے ان کی ایگی ویل ، کینساس برانچ میں بھی پیزا کی ترسیل کی خدمات کا آغاز کیا جس نے بہت زیادہ توجہ مبذول کرائی۔ انڈسٹری میں 10 سال کے بعد ، پیزا ہٹ نے 300 سے زیادہ ریستوران کھولے تھے۔

1977 تک ، وہ پہلے ہی 4،000 آؤٹ لیٹس کے قابل ذکر سنگ میل پر پہنچ چکے ہیں۔ اسی سال کے دوران ، کارنی بھائیوں نے باہمی طور پر اپنا کاروبار پیپسی کو 300 ملین ڈالر میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔

آج ، پیزا ہٹ روزانہ دس لاکھ سے زیادہ پیزا فروخت کرتا ہے جس میں امریکہ میں 6،000 اسٹورز ہیں اور دنیا کے 94 ممالک میں 5139 شاخیں بکھرتی ہیں۔ یہ بلاشبہ دنیا کا سب سے بڑا پیزا سٹور ہے۔

دونوں بھائیوں نے محنت، ہمت، لگن اور اتحاد کے بل بوتے پر اس کاروبار کو جو سب کہہ رہے تھے، نہیں چل پائے گا، کامیابی کے ساتھ کیا تھا۔ اور یہ ثابت کر دیا تھا کہ ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.