بال کاٹو، حجامت بناؤ، لیکن داڑھی نہ کاٹنا ۔۔ طالبان نے افغانستان کے ہیئر سیلون کو کون سی بڑی ہدایت دے دی؟

image

افغانستان میں طالبان حکومت آگئی ہے جوکہ پورے خطے کے لئے سب سے بڑی تبدیلی اور سب سے بڑا انقلاب ہے۔ ایسی حکومت جس نے اپنے راستے اور ذریعے خود نکالے مگر ان کا منشور اسلامی تعلیمات اور شریعت سے ملتا جلتا ہے، ان کا آئین اسلامی ریاست کو تشکیل دینا ہے۔ ایسے میں جہاں طالبان نے افغانستان میں ہونے والی کئی رگرمیوں کو روکا، ناجائز کرنے والوں پر پابندیاں لگائیں، اغواء کاروں کو لٹکایا گیا وہیں اب طالبان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

طالبان نے افغانستان میں موجود ہیئر سیلون اور حجاموں کو بڑی تاکید کردی ہے کہ: '' بال بھی کاٹو، ہلکی پھلکی سی حجامت بھی کرو، لیکن داڑھی ہر گز نہ کاٹنا، اب سے پورے ملک میں اسلامی شریعت کے اصولوں پر عمل پیرا کیا جائے گا لہذا داڑھی سنت ہے اس لئے داڑھی نہ کاٹنا۔ امریکی سٹائل کی پیروی کرنا چھوڑ دیں یہ ہمارے مطابق نہیں ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ ''

صرف تاکید زبانی اعتبار سے نہیں کی گئی، بلکہ تمام سیلونز کے باہر باقاعدہ بینر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں داڑھی نہ کاٹنے کی ہدایت لکھی گئی ہے اور یہ واضح بتایا گیا ہے کہ اب امریکی فیشن کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کریں۔

ایک حجام نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: '' اس کا سیلون پہلے لڑکوں کی مرضی کے فیشن کے مطابق بال اور داڑھی بناتا تھا، مگر اب صرف حکومتی قوانین کے مطابق ہی کام کیا جائے گا۔''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.