ان کی عمر 103 سال تھی پھر بھی ملک کی حفاظت کررہے تھے ۔۔ پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کر گئے

image

پاک فوج کے معمر ترین افسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل سلطان محمود انتقال کر گئے ، پاکستان کے اس سپاہی کا انتقال 103 سال کی عمر میں کوئٹہ میں ہوا جبکہ پاکستان کے اس اولڈ وار ویٹرن ہیرو ساری زندگی فوج سے وابستہ رہے۔

پاک فوج یہ وہ نام ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکتا ہے لیکن اس کے کئی سپاہیوں کی بہادری کی تو آپ نے کئی داستانیں سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپکو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل سلطان محمود کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ صرف جنگ کے میدان میں دشمنوں کو ہی دھول نہیں چٹاتے تھے بلکہ یہ دیگر کھیلوں میں بھی نمبر ون تھے۔ جیساکہ ،

بہترین کھلاڑی، کوہ پیما اور زبردست مہم جو یہی نہیں بلکہ ان گنت کھیلوں میں انہوں نے کئی ریکارڈ بھی بنا رکھے ہیں جنہیں توڑنے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ آج انکے انتقال پر انکی خدمات کو سراہتے ہوئے پاک فوج نے اپنے اس عمر رسیدہ بہادر سپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انکے نام پر ایک ٹویٹ بھی کی جس میں مرحوم کی مغفرت کی دع کی گئی اور کہا گیا کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.