کراچی سرکلر ریلوے ۔۔ جانیے کے سی آر سے متعلق وہ اہم باتیں جو ہر کوئی نہیں جانتا

image

کرچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی مدد سے بننے والے منصوبے کراچی سرکلر ریلوے کا آج سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

سنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو بنیادی انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کے اندر سب سے اہم چیز اس شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوتا ہے، سرکلر ریلوے اس کی ایک بہت بڑی مثال ہے جو سارے کراچی سے گزرے گا جس سے سڑکوں سے گاڑیوں کا دباؤ کم ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، اور بہت سے معاملات میں صوبائی حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، ہمیں سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ملک اور سندھ کی خاطر اکٹھے ہو کر چلنا پڑے گا۔

کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے چند اہم باتیں:

کراچی سرکلر ریلوے 29 کلو میٹر طویل ہوگی جس میں 200 ارب سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ سرکلر ریلوے 30 سٹیشنز کے ذریعے رہائشی، صنعتی سمیت دیگر علاقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے گا۔ جس سے کراچی میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آسکے گی۔

اس کے علاوہ کے سی آر منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی۔ تاہم کے سی آر منصوبے میں 4 کوچز ہوں گی جس میں 800 سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.