انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

image

گزشتہ روز کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ تاہم وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر سندھ کے وزیر جنگلات تیمور تالپور نے وی آی پی پروٹوکول اور ٹریفک جام کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جہاں وہ گورنر ہاؤس کے سامنے سے گزر کر وزیراعظم کی سیکیورٹی پر مامور پروٹوکول کی گاڑیوں کو دکھا رہے ہیں، جبکہ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا پروٹوکول تو بلکل نہیں لینا تھا۔

صوبائی وزیر کا ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ کراچی کے روڑ ٹریفک کیلئے بند کردیے ہیں۔ کراچی کی تمام پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کا خیال رکھ جائے، باقی عوام کے ساتھ چوری چکاری ہوتی رہے۔ اس دوران وزیر جنگلات تیمور تالپور اپنے دفتر پیدل روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش، مظاہرے اور وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر عوام کو شدید ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث میڑول پول، فوارہ چوک کے اطراف سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشان کا سامنا رہا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.