پی آئی اے کا ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ۔۔ جانیے مسافروں کو کتنے فیصد رعایت دی جائے گی؟

image

دنیا بھر کے مسلمان ربیع الاول کے مہینے کو، آپ ﷺ کی والاد کے طور پر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مانتے ہیں۔ تاہم خبر کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے 12 ربیع الاول تک اندرون ملک پروازوں پر 12 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئ اے سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 12 ربیع الاول تک 12 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جہاں وزیراعظم کو 12 ربیع الاول پر ہونے والی تقریب کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔ تاہم اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت قومی اسمبلی کے اراکین نے بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بزور منگل کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.