سیالکوٹ میں چوروں نے کیسے فلمی انداز میں لاکھوں روپے اڑا لیے؟ سب حیران رہ گئے

image

نیٹ فلکس کی ایک سیریز میں دیکھا گیا تھا کہ پاکستانی ہیکرز کسں طرح اسپین میں موجود چوروں کی مدد کررہے ہیں۔ تاہم خبر کے مطابق سیالکوٹ میں ہیکرز نے اے ٹی ایم کو ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے میں ہیکرز نے پہلے اے ٹی ایم کو ہیک کیا، پھر اس میں سے رقم نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کرکے چلے گئے۔

دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کے دن 50 لاکھ روپے اے ٹی ایم میں جمع کیے تھے۔ تاہم جب 18 اکتوبر کو اے ٹی ایم چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 28 لاکھ روپے کم ہیں۔

بینک منیجر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے واردات 17 اکتوبر کی دوپہر 2 بجے کی تھی۔ جبکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیکرز نے پہلے اے ٹی ایم کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہیک کیا اور پھر رقم نکال کر فرار ہوگئے تھے۔ تاہم واقع کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے ہیں، اور ان کا ایک ساتھی باہر انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ تاہم اپنی شناخت چھپانے کیلئے ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کر دیتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے سائبر کرائم کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.