گاڑی کے پہیوں میں پلاسٹک کی بوتل اٹکانے سے کیا ہوتا ہے؟ اہم معلومات جو سب کو لازمی پتہ ہونی چاہئیے

image

آج کل گھر تو گھر، گاڑیوں کی چوری چکاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں انسان گھر میں تو اپنی کار کی حفاظت کرلیتا ہے لیکن کہیں باہر جاکر اپنی گاڑی کو محفوظ کیسے بنائے؟ اس کے لئے آج ہم آپ کو ایک ٹپ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ بھی اپنی لاکھوں کی کار کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

کار کے ٹائر میں پلاسٹک کی بوتل

آپ اپنی کار کو کسی سنسان جگہ پارک کرتے ہیں تو گھبرائیے نہیں بلکہ پارک کرنے کے بعد ٹائر میں ایک خالی پلاسٹک کی بوتل اٹکا دیں۔ اس سے ایک تو اگر خدانخواستہ کوئی آپ کی کار چلانے کی کوشش کرے گا تو بوتل کی آواز سے آپ کو فوراً پتا چل جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کار چوری ہو بھی گئی تو پہیوں کے بیچ میں پھنسا ٹائر دیکھ کر باہر سب کو پتا چل جائے گا کہ کوئی چور آپ کی گاڑی چلا رہا ہے۔ بہت ممکن ہے کوئی شخص پولیس کو اطلاع کردے اور آپ کی کار آپ کو واپس مل جائے۔

احتیاط

یہ تکنیک آزماتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ بوتل ہمیشہ کار سیٹ کے دوسری جانب کے ٹائر میں پھنسائی جائے تاکہ سامنے سے آتا ہوا چور گاڑی میں بوتل پھنسی دیکھ نہ لے۔ دوسری اہم بات اگر آپ گاڑی میں ٹائر پھنسا کر گئے ہیں تو واپس آکر بوتل باہر ضرور نکال لیں ورنہ کوئی آپ کو اپنی ہی گاڑی کا چور سمجھ کر پولیس کو کال نہ کر بیٹھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.