کیا آپ شوگر کے مریض ہیں اور چائے پسند ہے! تو جانیے میٹھی چائے کی جگہ آپ کون سی 5 چیزیں استعمال کر سکتے ہیں؟

image

شوگر کے مریضوں کے لیے جو چیز سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے وہ غیر مناسب خوراک ہے، چائے بھی ایک ایسی ہی مشروب ہے جو کہ عام طور پر پی جاتی ہے، مگر شوگر کے مریضوں کو کس حد تک نقصان پہنچاتی ہے، اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ چائے کے 4 ایسے متبادل بتائیں گے جو کہ آپ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

سبز چائے:

سبز چائے کو ویسے تو ہر ایک کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے مگر شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ایک قیمتی تحفہ ہے۔ سبز چائے کو باقاعدگی سے پینا سیلولر نقصان کو کم کرتا ہے، سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

دار چینی کی چائے:

دارچینی ویسے تو باورچی خانے میں ایک خاص مقام رکھتا ہے مگر دار چینی کی چائے شوگر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی ذیابطیس پراپرٹی بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔

روئیباس چائے:

افریقہ میں اگنے والے ایک خاص سرخ پودے سے بننے والی چائے کو روئباس چائے کہا جاتا ہے۔ اس پودے کے پتے ایک خاص عمل سے گزر کر اپنا رنگ تبدیل کرتے ہیں، اور پھر سرخ ہو جاتے ہیں۔ بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں یہ چائے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ ٹائپ ٹو ذیابطیس کے خطرے کو کم کرنے میں بھی یہ چائے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

کیمومائل چائے:

کیمومائل چائے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسائیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.