کیا آپ جانتے ہیں کہ شارک کے حملوں کا چودھویں کے چاند سے کیا تعلق ہے؟ جانیئے اہم معلومات

image

اکثر دو چیزوں کے درمیان ایسا تعلق نکل آتا ہے جس کا بہت سے لوگوں کو علم نہیں ہوتا جیسا کہ ماہرین نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں بتایا ہے کہ چودہویں کے چاند اور شارک مچھلی کے حملوں کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔

اب یہ سننے کے بعد انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے کہ چاند اور شارک کے حملوں کے بیچ کیسا تعلق قائم ہوگیا تو اسی حوالے سے سائنسدان بتاتے ہیں۔

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب چودھویں کا چاند نکلا ہوتا ہے اس وقت سمندر میں شارک کے مچھلوں کے حملوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ رات کے وقت سمندر میں شارف کے حملے بڑھ جاتے ہیں۔

لوئیزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محققین کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریباْ 50 سال کے دوران ہونے والے شارک کے حملوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چاند کے نصف سے مکمل ہونے کے درمیان جب چاند کی روشنی 50 فیصد سے زیادہ تھی تب شارک کے بلااشتعال حملے اوسط سے زیادہ تھے جبکہ چاند کی 40 فیصد سے کم روشنی میں شارک کے حملوں کی تعداد اوسط سے کم تھی۔

شارک کے متعلق یہ مطالعہ مکمل چاند اور بڑھتے حملوں کے درمیان کوئی واضح تعلق تو ظاہر نہیں کرتا لیکن اس کی وضاحت ضرور کرتا ہے کہ چاند کی وجہ سے جیومیگنیٹک ایکٹیویٹی کا جانوروں پر اثر ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.