قرآن کی تلاوت سُن رہی تھی اور ۔۔ بلی سے جب موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو کیا کیا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد خبریں تو بہت ہیں لیکن جانوروں کی ویڈیو توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بلی کی ہی ایک ویڈیو سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بلی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں بلی کو موبائل لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ کالے رنگ کے موبائل میں قرآن کی آیت لگی ہوئی تھی اور بلی اس موبائل کو اپنے قریب کیے ہوئے تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بلی تلاوت سننے میں مگن ہے اور ایک پاؤن سے موبائل فون کو پکڑے ہوئے ہے، عام طور پر بلیاں گھروں میں موجود ہوتی ہیں لیکن ان سے متعلق ایسی ویڈیوز نہیں دیکھی جاتیں۔

لیکن اس بلی کے غیر معمولی عمل کر کے سب کو حیرت میں بھی ڈالا اور صارفین کے ایمان کو تازہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، ویڈیو اس وقت مزید توجہ طلب ہو گئی جب ویڈیو بنانے والے نے جیسے ہی بلی سے موبائل فون لینے کی کوشش کی تو بلی نے توجہ دیتے ہوئے پاؤں سے موبائل فون کو واپس اپنی طرف کر لیا۔

واضح رہے اسلام میں بلیوں کو پالتو جانور کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بلیاں گھروں میں پائی جاتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.