بادیان کے پھول میں چھپے مہنگے فائدے ۔۔ جانیے اس کے 10 زبردست کمال جس کے استعمال کے بعد آپ کے بھی ہزاروں روپے بچ سکتے ہیں

image

بادیان کے پھول بریانی میں تو خوب نظرآتے ہوں گے کبھی یہ سوچا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے یا یہ ہمیں کس طرح فائدہ دے سکتے ہیں۔ کچن میں موجود ہر چیز کسی نہ کسی طرح آپ کی صحت اور جلد کے لئے فائدہ مند رہتی ہے لیکن ہم ان کی افادیت سے واقف نہیں ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ بادیان کے پھول کیا فائدہ دیتے ہیں اور ان کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہیئے؟

فوائد:

• ماہرینِ صحت کے مطابق بادیان کے پھول جگر کی اچھی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

• قبض کے مسائل سے پریشان افراد ہزاروں چیزیں استعمال کرتے ہیں مگر بادیان کو کسی نے نہیں کیا ہوگا اب تک استعمال۔ تو اب سے آپ بادیان کا ایک پھول لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے اور یہ پیئیں پھر فائدہ دیکھیں۔

• جن لوگوں کو وحشت و خو ف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بھی اس ایک پھول سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

• معدہ میں جلن اور تیزابیت کا سب سے اہم علاج بادیان ہیں۔

• بینائی کی تیزی میں بھی بادیان اہم ہے۔

• جن لوگوں کو ہاتھ پائوں جلنے کی شکایت ہے وہ بھی اس کو استعمال ضرور کریں۔

• قے، متلی اور دست کا مسئلہ رہتا ہے تو بادیان کا پھول استعمال کرنا نہ بھولیں۔

• بچوں میں عموماً بھوک نہ لگنے کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ان کے لئے بھی یہی بادیان مفید ہے۔

• خواتین میں مینوپاس کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں بادیان سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے۔

• یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ وہ لوگ جن کے ہاتھوں یا پاؤں میں شوگر کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا ہے تو وہ لوگ اس بادیان کے پھول کی چائے دن میں 1 مرتبہ استعمال کریں اور بادیان کا پاؤڈر زخم پر لگائیں۔

استعمال:

بادیان کے پھولوں کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں: • ان کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنالیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

• ان کا قہوہ بنائیں اور پیئیں۔

• ان کو کھانوں میں زیادہ استعمال کریں۔

• بادیان کا تیل بنا کر بھی استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔

غذائیت:

بادیان کےایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔ اب آپ خود دیکھیں ایک چھوٹے سے بادیان کے پھول میں اتنی غذائیت موجود ہے جب اس کا فائدہ دیکھیں گے تو بھی یقیناً آپ کو یہی لگے گا کہ اتنی سی چیز میں اتنے ڈھیروں فائدے ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.