لوگ تعریف بھی کرتے ہیں، مذاق بھی اڑاتے ہیں۔۔۔۔ راولپنڈی کی فرحین جعفری نے کونسے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے رائیڈر کا کام شروع کردیا؟

image

راولپنڈی:دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے جو خواب تو دیکھتے ہیں لیکن ان کی تعبیر کیلئے کسی معجزے کے منتظر رہتے ہیں تاہم بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دن رات محنت کرکے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نام فرحین جعفری بھی ہے، راولپنڈی کی رہائشی فرحین جعفری بی ایس کیمسٹری کی طالبہ ہیں اور تعلیم مکمل کرکے پاکستان ایئر فورس یا آرمی میں بطور انجینئر خدمات انجام دینے کی خواہش مند ہیں اور اعلیٰ تعلیم و اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے فوڈ پانڈا رائیڈر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

فرحین جعفری کا کہنا ہے کہ وہ دن میں کالج جاتی ہیں اور شام کو فوڈ پانڈا میں بطور رائیڈر کام کر کے اپنے گھر کے اخراجات پورے کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل اپنے شوق کے لیے چلانا سیکھی تھی لیکن یہ شوق اب ان کے روزگار کا ذریعہ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ تعریف کرتے ہیں تو کچھ لوگ تنقید بھی کرتے ہیں، مذاق بھی اڑاتے ہیں لیکن یہ سب کچھ زندگی کا حصہ ہے اور میں ان چیزوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتی اور میرا ارادہ یہی ہے کہ تعلیم مکمل کرکے پاک فوج یا ایئرفورس میں بطور انجینئر خدمات انجام دے سکوں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.