دیپیکا کے ہار پر اللہ کا نام لکھا ہوا ہے ۔۔ مشہور اداکار جیولری پر کیا لکھواتے ہیں؟ جانیے ان سے متعلق چند راز

image

معروف اور مشہور شخصیات نہ صرف خود بلکہ ان کی دیگر زیورات اور کپڑے بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ ان چیزوں کو کافی اہمیت بھی دیتے ہیں اور خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔

دپیکا پڈوکون:

دپیکا پڈوکوں کے پاس ایک ایسا ہار ہے جس میں اسلامی دعا لکھی ہوئی ہے۔ ہیرے جواہرات کا بنا یہ ہار کافی بھاری ہے، لیکن اس سب میں دیکھنے والے حیران رہ گئے جب انہوں نے اس ہار میں "فی امان اللہ" لکھا دیکھا اور پڑھا۔

فی امان اللہ دراصل دعا ہے جس کے مطابق شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرتا ہے اور اللہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔

سلمان خان:

مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ہاتھ میں بھی ایک ایسا بریسلٹ موجود ہے جو کہ ہے لوہے کا مگر اس میں موجود پتھر کافی قیمتی ہے۔

فیروہ پتھر کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ یہ کافی اہم پتھر ہوتا ہے، سلمان خان بھی اس پتھر کو خوش قسمتی سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

صباء فیصل:

صباء فیصل ایک ایسے لاکٹ کو بے حد پسند کرتی ہیں جو کہ انہیں اپنے مذہب کے قریب رکھتا ہے، اس لاکٹ میں اور عام لاکٹ میں فرق یہ ہے کہ اس لاکٹ میں اللہ لکھا ہوا ہے۔

شلپا شیٹھی:

اداکارہ شلپا شیٹھی بھی ایک ایسے ہی پتھر کی دیوانی ہیں اور اسے خوش قسمتی کی علامت سمجھتی ہیں۔ ان کی انگلی میں موجود زمرد پتھر کی انگوٹھی کو وہ کافی اہمیت دیتی ہیں۔

یہ انگوٹھی انہیں ان کی والدہ نے دی تھی، اگرچہ یہ سب جذباتی طور پر قربت ہے لیکن اداکارہ کو انگوٹھی سے لگاؤ ہے۔

کاجول:

اداکارہ کاجول کے ہاتھ میں بھی ایک ایسی ہی انگوٹھی موجود ہے جس سے ان کی قربت کافی ہے، ان کا ماننا ہے کہ اس انگوٹھی نے میرے دکھ اور سکھ میں کافی ساتھ دیا ہے، جس کے بعد سے انہیں جذباتی لگاؤ ہو گیا ہے۔

یہ انگوٹھی انہیں ان کے شوہر اجے دیوگن نے بطور تحفہ دی تھی۔

ایمن خان:

پاکستانی اداکارہ ایمن خان بھی اپنے گلے میں ایک ایسا ہی لاکٹ پہنے رکھتی ہیں جو کہ انہیں بے حد پسند ہے۔ ایمن خان یا اللہ کے نام کا لاکٹ پہنے رکھتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.