ترک سرزمین پر اسلام کی روشنی پھیلانے والے شیخ محمود آفندی کون تھے، انتقال پر عالم اسلام غمزدہ کیوں؟

image

استنبول:ترکی کی عظیم روحانی شخصیت اور ترک صدر طیب اردگان کے پیرو مرشد شیخ محمود آفندی جہان فانی سے کوچ کر گئے ، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔

شیخ محمود آفندی جدید ترکی میں اسلام پسندوں کا مرجع و محور تھے، لاکھوں لوگوں کے داڑھی رکھنے کا سبب، لاکھوں کو مسجد لانے کے محرک، ترکی کے لیے پندرھویں صدی ہجری کے مجدد نے دنیائے فانی کی جانب کوچ کرلیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ترکی میں جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو کچھ علماء نے چھپ چھپ کر اور درختوں کے نیچے دیہات اور گاؤں میں وہاں کے بچوں کو دینی تعلیم دینی شروع کی،جب وہاں کے لوگ فوج کو آتے دیکھتے تو فورا بچے کھیتی باڑی میں مشغول ہوجاتے ،ان طالبعلم بچوں میں شیخ محمود آفندی بھی شامل تھے۔

شیخ محمودآفندی نے چالیس سال تک دین کی تدریس کا کام جاری رکھا۔ تقریبا اٹھارہ سال تک حضرت آفندی کے پیچھے کوئی نماز پڑھنے کیلئے تیار نہیں تھا اٹھارہ سال کے بعد آہستہ آہستہ لوگ آنے لگے اور شیخ آفندی سے فیضیاب ہوتے گئے۔

آج جب اسی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو جوق درجوق لوگ نماز کیلئے اس مسجد میں آنا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں، جو حضرت آفندی جیسے علماء کی محنت اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔

ترکی حکومت کے احکامات کے مطابق شیخ محمود آفندی کے جنازہ میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے آج رات ایک بجے سے ہاں آس پاس کی سڑکیں گاڑیوں کے لیے بند کردی جائیں گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.