چھوٹے بچوں کا جھولا خطرناک بن گیا ۔۔ بچوں کو بٹھانے کے بعد ہی جھولا گر گیا، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی معلومات موجود ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، انہی میں سے کچھ سب کو خوف میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی افسوس ناک واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

بچوں کی تفریح کے لیے لگائے گئے جھولے کب خطرناک ہو جائیں کسی کو معلوم نہیں اسی لیے ان کی دیکھ بھال ضروری ہوتی ہے۔

چین میں ایک ایسا ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں چلتا ہوا جھولا گر گیا، جس سے موقع پر موجود سیر و تفریح کی غرض سے آئی فیملیز میں خوف و ہراس تو پھیلا ہی ساتھ ہی بھگدڑ بھی مچ گئی۔

چین کے صوبے شان ژی میں 27 جولائی کو ایک ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس نے چینی فیملیز میں خوف و ہراس پھیلا دیا، ایمیوزمنٹ پارک میں موجود جھولا اچانک گر گیا، جس میں سوا بچے بھی جھولے کی زد میں آ گئے۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ 18 بچے زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک میں موجود جھولا اچانک گر گیا اور پھر موقع پر چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.