چہرے اور جسم پر ان موٹے تلوں سے کیسے جان چھڑائیں؟ وہ طریقہ جو ڈاکٹر بھی استعمال کرتے ہیں

image

چہرے پر تل کہیں خوبصورتی کی نشانی سمجھے جاتے ہیں تو کچھ لوگ ان سے بے حد تنگ ہوتے ہیں۔ خاص طور پر موٹے تل اور مسّے خواتین کو تو بہت ناپسند ہوتے ہیں۔ البتہ ان کو کم یا ختم کرنا دوا سے ممکن نہیں۔ آج ہم آپ کو ان طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جو ڈاکٹر آزماتے ہیں۔

مسّے ختم کرنے کا ایک طریقہ سرجری ہے جس میں انجیکشن کے ذریعے متاثرہ حصے کو سن کیا جاتا ہے اور پھر مسـے یا تل کو جلد سے نکال کر الگ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد جلد پر ٹانکا لگایا جاتا ہے اور مریض کو انفیکشن سے بچاؤ کی دوا دی جاتی ہے۔

لیزر کے ذریعے

جدید دور میں لیزر کے ذریعے تل اور مسے زیادہ آسانی اور بغیر کسی تکلیف کے نکالے جاسکتے ہیں۔ اس طریقہ کار میں جلد پر تلوں کو تھام کر لیزر لائٹ دکھائی جاتی ہے۔ لیزر کی شعاعیں مخصوص حصے کے خلیات کو توڑ دیتی ہیں جبکہ باقی حصہ متاثر نہیں ہوتا۔ تل والے حصے پر ڈاکٹر ہلکا سا پلاسٹ لگا کر چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ دن میں نئے خلیات بن جاتے ہیں۔

بہتر یہی ہے کہ کوئی بھی طریقہ ماہر ڈاکٹر کھ مشورے کو مدنظر رکھ کر اور اس کی نگرانی میں کروایا جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.