پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔ جانئے ڈالر مزید کتنا سستا ہوگیا؟

image

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت تین روپے 82 پیسے گر کر220 روپے 22 پیسے پر آگئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو دن کے اختتام پر انٹر بینک میں 2 روپے 11 پیسے سستا ہو کر 224 روپے 4 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 220 روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔

ملک میں محرم کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی دیکھی گئی۔ ڈالر کی قیمت 3 روپے82 پیسے گرکر220 روپے 22 پیسے پر آگئی۔

یاد رہے کہ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں یکم اگست تا5اگست پر مشتمل ہفتے کے دوران ڈالرکی قدر میں غیر معمولی گراوٹ کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 239 اعشاریہ 37روپے کی سطح سے گرتے ہوئے 224اعشاریہ 04روپے کی سطح پر آگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر247روپے سے گرتے ہوئے220روپے کی سطح پر آگیا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 27 روپے کی کمی دیکھی گئی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا قومی امکان ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آرمی چیف کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی۔

ملک بوستان کاکہنا تھا کہ ملک میں ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان میں اس وقت ڈالر ریٹ کیا چل رہا ہے ، معلوم کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.