سالوں بچوں کیلئے تڑپتی رہی اور جب گود بھری تو ۔۔ شادی کے 10 سال بعد 4 بچوں کی پیدائش، ماں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ گھر والے رونے لگے؟

image

شادی کے 10 سال بعد 4 بچے پیدا ہوں تو گھر والوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے اور خصوصاً اسعورت کی جو اتنے سال کے انتظار کے بعد پہلی مرتبہ اپنی اولاد کو گود میں لے۔ شیخوپورہ میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 10 سال کے بعد 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جس پر نہ سرف گھر والے بلکہ ہسپتال انتظامیہ بہت خوش تھی۔

10 محرم والے دن امروٹ شریف کی رہائشی خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش ہوئی۔ پیدائش کے بعد خاتون کی حالت غیر ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ تھوڑی دیر بعد کہا گیا کہ ماں کو سنبھلنے میں کچھ وقت لگے گا البتہ بچیاں بالکل نارمل اور صحت مند ہیں۔

لیکن آج ان بچیوں کی ماں دنیا سے چلی گئی۔ خاتون کے بھائی کے مطابق: " میری بہن 10 سال سے بچوں کے لئے تڑپ رہی تھی، اب جب اس کی گود بھری تو وہ خود دنیا میں نہ رہی۔ 2 سال سے میرا بہنوئی بہن کو طلاق کے طعنے دے رہا تھا، مگر خُدا نے اس کو ماں بنا کر دنیا سے اٹھا لیا۔ "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.