اگر آپ کو گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی کو کون لیڈ کرے گا ۔۔ اداکار منیب بٹ کے سوال پر عمران خان کا جواب

image

جیسا کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔ پی ڈی ایم اور پاکستان تحریک انصاف سے متعلق خبریں اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہیں ، چونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے تو ہر پاکستانی چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہوا سیاست میں کافی دلچسپی کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔

وہیں پاکستانی اداکار منیب بٹ جو عمران خان کے بہت بڑے سپورٹر ہیں انہوں نے حال ہی میں سابق وزیراعظم کا ویڈیو انٹرویو لیا جس میں انہوں نے موجودہ اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں سوالات کیئے۔

ویڈیو کی شروعات میں اداکار منیب بٹ اپنا تعارف کرواتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ اگر موجودہ حکومت خدا نہ خواستہ آپ کو گرفتار کرلیتی ہے تو آپ کی پارٹی کو پھر کون لیڈ کرے گا؟

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو اس موجودہ حکومت نے لوگوں کے ساتھ جو کیا میں نے کبھی ایسا پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھا کہ وہ شہری جنہوں نے ملک میں کبھی تصادم نہیں کیا، رات کو 2 بجے ان کے گھروں میں پولیس چھلانگیں مار کے جارہی تھی، ان لوگوں کی کوشش یہی تھی کہ کسی طرح لوگوں کو ڈرام دھمکا کر خوف پھیلایا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ڈری ہوئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت مجھے غدار بنانا چاہتی ہے اور غدار وہ حکومت بنانا چاہتی ہے تو تیس سال سے اس ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر ممالک میں مہنگی پراپرٹیاں بنا کر رہتے ہیں۔ ان کے بزنس، بچے اور وہ چھٹیاں بھی باہر مناتے ہیں۔

منیب بٹ نے دوسرا سوال یہ کیا کہ اب آپ کن لوگوں کے پارٹی ٹکٹ دیں گے اور اس بات کی کیا گارنٹی ہوگی کہ وہ نئے افراد آپ کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور کس شخصیت کو چھوڑ کر جانے کا آپ کو سب سے زیادہ دکھ ہے؟

عمران خان نے ویڈیو لائیو سیشن میں اداکار منیب بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بار میں خود لوگوں کو ٹکٹس دوں گا۔پنجاب کے بائی الیکشن میں بھی میں نے خود ٹکٹس دیئے تھے۔ مزید عمران خان نے کیا کہا دیکھیئے ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.