ڈاکٹر کے پاس موجود یہ آلہ کیسے کام کرتا ہے؟ اس کے متعلق اہم معلومات

image

جب بھی ہم بیمار ہو کر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں وہ سب سے پہلے ایک آلہ اپنے کان سے لگا کر ہماری دھڑکنیں سننے لگتے ہیں۔ یہ عمل اتنا عام ہے کہ ہم سب اس کے عادی ہو چکے ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ ہماری دھڑکنوں کی آواز پلاسٹک کے تاروں والے اس آلے سے ڈاکٹر کے کان تک کیسے پہنچتی ہے؟ آئیے آپ کو آج اس آلے کے بارے میں چند حقائق بتاتے ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرتا ہے۔

دنیا کا پہلا ستھیٹسکوپ

اس آلے کو سٹیتھوسکوپ کہا جاتا ہے۔ سٹیتھوسکوپ ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے 1816 میں ایجاد کیا۔ اس آلے کی ایجاد کا مقصد مریض کے جسم کے اندرونی حصوں میں پیدا ہونے والی آواز کو سننا اور ان کا مشاہدہ کرنا تھا کہ آیا وہ معمول پر ہیں یا نہیں۔ دنیا کا پہلا سٹیتھوسکوپ لکڑی سے بنایا گیا تھا۔

یہ کام کیسے کرتا ہے؟

سٹیتھوسکوپ کا وہ حصہ جو مریض کے جسم سے لگایا جاتا ہے وہ اسٹیل کا بنا ہوتا ہے۔ اس گول کے حصے کے اوپر پلاسٹک کی پتلی سے تہہ موجود ہوتی ہے اسے ڈایافرام کہتے ہیں۔ یہ ڈایافرام جسم کے اندر کی آوازوں کو محسوس کر کے ہلتا ہے۔ یہی آواز کھوکھلے پلاسٹک کے تاروں (پی وی سی پائپس) اور اسٹیل کے ٹرنک سے گزر کر ائیر پیس تک پہنچتی ہے جس سے ڈاکٹر مریض کے معدے، پھیپھڑے، دل کی آواز اور خون کی روانی چیک کرتے ہیں۔

یہ سٹیتھوسکوپ بلڈ پریشر چیک کرنے کے لئے بھی بلڈ پریشر کی مشین کے ساتھ استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک عام سٹیتھوسکوپ زیادہ مہنگا نہیں ہوتا البتہ کارڈیالوجسٹ یعنی دل کے امراض کے ماہرین کے پاس موجود جدید قسم کے سٹیتھوسکوپ موجود ہوتے ہیں جن کی قیمت کئی لاکھ میں ہوتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.