اپنی ماں کے کمرے میں گیا تو وہاں سب گھر والے جمع تھے اور پھر۔۔ محمود اسلم اپنی والدہ کے آخری وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

image

میڈیا انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم جنہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ اداکار محمود اسلم اُن خاص اداکاروں میں شامل ہوتے ہیں جو کسی بھی کردار میں خود کو بہترین انداز سے ڈھال لیتے ہیں، خاص طور پر وہ خواتین کا روپ دھار کر اداکاری کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور اسی لیے وہ شوبز میں الگ پہچان رکھتے ہیں۔

محمود اسلم اسکرین پر سب کو بھرپور انٹرٹین کرتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں وہ ایک اچھے اور سب کی عزت کرنے والے اداکار ہیں۔ جیسے کہتے ہیں کہ کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، اداکار محمود اسلم کی کامیابی کے پیچھے ان کی والدہ کی دعائیں شامل ہیں۔

محمود اسلم اپنی والدہ سے بہت پیار کرتے تھے اس بات کا اندازہ تب ہوا جب وہ پروگرام کے دوران ان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

محمود اسلم ایک پروگرام میں بطور مہمان مدوع ہوئے جن سے میزبان نے سوال کیا کہ زندگی کا کوئی ایسا لمحہ بتائیں جو آپ کبھی زندگی بھر نہیں بھول سکتے؟

محمود اسلم نے اپنے والد اور والدہ سے متعلق جذباتی لمحے کے بارے میں ذکر کیا۔ اداکار نے بتایا کہ ایک وہ وقت تھا جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا وہ وقت نہیں بھلا پاؤں گا کبھی۔ اور والدہ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں اپنے گھر کی اوپر والی منزل پر رہتا تھا اور والدہ نیچے والے پورشن میں تھیں۔ میری والدہ مجھ سے کہتی تھیں کہ میں مرجاؤں گی اور تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا کیونکہ میں اوپر رہتا تھا۔

والدہ سے متعلق بتایا کہ میں کام سے واپس گھر آتا تھا تو والدہ سو چکی ہوتی تھیں اور دوپہر میں آرام کر رہی ہوتی تھیں۔ ایک مرتبہ میں رات کو گھر پر دیر سے آیا اور صبح والدہ کے گھر کے کمرے میں سب بھابیاں جمع تھیں میرے بھائی نے مجھے آکر اٹھایا کہ نیچے چلیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں والدہ کے کمرے میں آیا اور جب انہوں نے میری طرف دیکھا تو ان کا ہاتھ ہوا میں اوپر ہوا کہ میں ان سے جاکر ملوں اور جب میں اپنی ماں کے گلے جاکر لگا وہ وقت میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ محمود اسلم اپنی والدہ کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

محمود اسلم نے بتایا کہ میری ماں کو مجھ سے بہت پیار تھا کیونکہ میں فیملی میں چھوٹا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.