شیرے کی جگہ شوربا اور میٹھے کی جگہ مرچیں ۔۔ کیا آپ نے مرچوں والے گلاش جامن کھائے ہیں؟ دیکھیے

image

دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں، لیکن جب کوئی کھانے سے زیادتی کرتا ہے، تو حیرت انگیز طور پر وہ ویڈیوز بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے مصالحے دار گلاب جامن کے بارے میں۔

جی ہاں، آپ نے صحیح سنا، مصالحے دار گالب جامن، جو کہ عام طور پر شیرے سے بھرپور خوشی کے موقع پر منہ میں مٹھاس گھول دیتی ہیں، لیکن چند کھانے کے دشمن ایسے بھی ہی جو کہ یہ کام کر رہے ہیں۔

بھارتی یوٹیوب وی لاگر اور شیف سنجیو کپور کی جانب سے ایک ایسی ہی ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں اس حیرت انگیز ڈش کے بارے میں بتایا گیا۔

کھویا، آٹا، پنیر، بیکنگ پاؤڈر، پیاز، کاجو کا پیسٹ، براؤن پیاز، نمک، چلی پاؤڈر، دہی، گرم مصالحہ، ہلدی سے سمیت چند ایسی چیزوں کو شامل کیا گیا، جس کا مٹھاس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔

مٹھاس کی پہچان سمجھے جانے والے گلاب جامن کو شیف نے شرمندہ کر دیا تھا، کیونکہ پاکستان، بھارت سمیت کئی ممالک میں بطور مٹھاس گلاب جامن کو خاص مقام حاصل ہے۔

تاہم اس شیف نے گلاب جامن کا نام دے کر یہ ڈش تیار کی، جو دراصل گلاب جامن کری کے نام سے وائرل ہوئی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.