بچے کے پیٹ میں اتنے سارے کیڑے کیا چیز کھانے سے پیدا ہوئے؟ آپریشن نے ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کر دیا

image

آج کل بازار اور مارکیٹس میں کھانے پینے کے نام پر جو پاپڑ اور جوس بیچا جا رہا ہے، وہ یوں ہی ہے جیسے کہ اپنے ہاتھ سے خود زہر کھانا۔

ایک ایسا ہی بچہ اس ظلم و بربریت کا شکار ہوا ہے، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوف پیدا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں ایک کم عمر بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ناساز طبیعت کے ساتھ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دوسری جانب ایک پلیٹ میں کچھ تاریں دکھائی دے رہی ہیں، لیکن تار نما یہ چیزیں کچھ اور نہیں بلکہ کیڑے ہیں جو کہ اس بچے کے پیٹ سے نکالے گئے۔

کم عمر بچے کو شدید پیٹ درد ہوا، جس کے باعث بچے کو راولپنڈی کے ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انکشاف ہوا کہ بچے کے پیٹ میں کیڑے موجود تھے جو کہ ناقص کھانے پینے کی چیزوں کی وجہ سے وجود میں آئے اور بچے کو شدید تکلیف دے رہے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو باہر کے کھانے پر پابندی بھی لگانے کی تجویز دی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.