ملک میں سونا سستا ہوگیا۔۔ جانئے قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی؟

image

کراچی: پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 5،829 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 857 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 90 پیسے کم ہوکر 237 روپے 50 پیسے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسے کمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے ہوگیا۔

پیر کے روز 100 انڈیکس 531 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 151 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 576 پوائنٹس تک رہا۔ 21 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 761 ارب روپے ہے۔

پاکستان میں اس وقت سونے کے ریٹ کیا چل رہے ہیں، معلوم کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.