اسکول کی بچی کے بیگ سے خطرناک کوبرا سانپ کہاں سے آیا؟ ویڈیو وائرل

image

گاؤں دیہاتوں اور کچی آبادیوں میں رہنے والے اسکول کے بچے اکثر بیگ کہیں بھی چھوڑ کر کھیل کود میں لگ جاتے ہیں  جس کی وجہ سے اکثر کیڑے مکوڑے اور کبھی خطرناک سانپ بھی بیگ میں گھس جاتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں ایک اسکول کی بچی کے بیگ سے خطرناک کوبرا سانپ نکل آیا۔

شاجا پور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔ ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کوبرا ایک زہریلے سانپ کی نسل ہے، جو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلوں کا باشندہ ہے۔کوبرا دنیا کا سب سے لمبا زہریلا سانپ ہے جس کی اوسط لمبائی 3.18 تا 4 میٹرہے۔

کوبرا کی کی جلد کا رنگ ہر جگہ مختلف ہوتا ہے، سفید دھاریوں کے ساتھ سیاہ سے لے کر گہرے بادامی خاکستری رنگ تک۔ یہ خاص طور پر دوسرے سانپوں کا بشمول اس کی اپنی ذات شکار کرتا ہے۔ دوسرے سانپوں کے برعکس، یہ شاذ و نادر ہی دوسرے فقاریہ جیسے چوہا اور چھپکلی کا شکار کرتا ہے۔

کوبرا بھارت کے قومی رینگنے والے جانور کے طور پر جانا جاتا ہے، اس نسل کو دیومالائی کہانیوں اور بھارت، سری لنکا اور میانمار کی لوک روایات میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.