حالت اتنی خراب ہے کہ یہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے ۔۔ حیدر علی کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل پہنچا دیا گیا

image

پاکستانی عوام کیلئے کھیل کے میدان سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے جس نے عوام کے دلوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔

جی ہاں ہوا کچھ یوں ہے کہ انگلینڈ سے چھٹے ٹی ٹوئنٹی کے بعد نوجوان بلے باز حیدر علی کی طبعیت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں اپستال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ حیدر علی آج رات اسپتال میں ہی رہیں گے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی ایسی خبر سامنے نہیں آئی جس میں بتایا گیا ہو کہ آخر انہیں ہوا کیا ہے۔

اور تو اور پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کل ہوٹل میں آرام کرے گی اور کرکٹ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوئے گی۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ حیدر علی نے آج کے میچ میں 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے اور اس وقت ٹی ٹوئنٹی سیریز 3۔3 سے برابر ہو گئی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.