20 سال سے عمر شریف کو دیکھ رہا تھا مگر موت کے وقت ۔۔ اکشے کمار عمر شریف سے متعلق کیوں پچھتاتے ہیں؟ دلچسپ معلومات

image

گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمر شریف کے مداحوں سے سمیت قوم نے ان کی پہلی برسی منائی، پتہ ہی نہیں چلا کہ لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والا آج قبر میں ہے۔

لیکن ان کی زندگی میں آج کل سوشل میڈیا پر وائرل اکشے کمار نے بھی کچھ ایسا کہا تھا جس پر خود عمر شریف بھی جذباتی ہو گئے تھے۔

مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ویسے تو سوشل میڈیا میمز کا حصہ رہے ہیں، لاکھوں مداحوں والے اکشے کمار خود عمر شریف کے مداح تھے۔

عمر شریف نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی مشہور تھے، چاہے بالی ووڈ ایوارڈز کی تقریب ہو یا پھر کامیڈی شوز، عمر شریف بھارتی ناظرین کو بھی بُری طرح ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے۔

2013 میں اکشے کمار کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا اور ساتھ ہی کامیڈی کے بادشاہ کی تعریف بھی کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔ عمر شریف سے متعلق اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں نے عمر شریف صاحب کو دیکھا تھا، میں انہیں 20 سال سے زائد عرصے پہلے سے جب میں انڈسٹری میں آیا تھا، تو انہیں دیکھ رہا ہوں۔

عمر شریف وقت کے بہترین کامیڈین تھے، مجھے ان کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ مزاحیہ جملے ادا کرنے کا وقت کافی اچھا اور پُر اثر ہوتا تھا۔ میں عمر شریف صاحب کے اس تحفے پر انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اس وقت اکشے کمار عمر شریف سے مل نہ سکے تھے، یہی وجہ ہے کہ جب کبھی وہ عمر شریف کے بارے میں تذکرہ کرتے ہیں تو افسردہ ضرور ہو جاتے ہیں۔

اکشے کمار عمر شریف سے اس لیے بھی متاثر ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ عمر شریف کی کامیڈی ہر طبقہ بخوبی انجوائے کرتا تھا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب پزیرائی ملتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.