روزانہ جو کھانا بچ جاتا وہ سلمان واپس کیوں لے جاتے تھے؟ مشہور اداکارہ نے سلمان خان کے متعلق انکشافات کردیے

image

سلمان خان ایک مشہور اداکار صرف لوگوں کو اپنی فلموں اور باتوں سے خوش نہیں کرتے بلکہ ان یہ بھارت میں رہنے والے لاکھوں غریب غرباء کی مدد ایک عرصے سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن 2007 میں بنائی لیکن اس سے قبل بھی یہ لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ ان کی ذات کا سب سے زیادہ مثبت حصہ یہی ہے جس کی تعریف ہر خاص و عام کرتا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارت کی مشہور اداکارہ عائشہ جھلکا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے انکشافات کیے کہ: " جب بھی ہم کہیں کھانا کھانے جاتے یا کوئی کھانا لے کر آتا اس میں سے جو بھی کھانا بچ جاتا تو سلمان خان وہ پیک کروا کر باہر نکلتے تھے تاکہ جو غریب مدد کو پکارے وہ اسے دے سکیں۔ یہ تقریباً روزانہ ہوتا تھا ہ سلمان خان غریب بچوں کے لئے کھانا پیک کرواتے تھے اور راستے میں جو بھی کھانا مانگتا تھا سلمان وہ اسے دے دیتے تھے۔ "

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ: " مجھے سلمان اسی لیے پسند ہیں کیونکہ وہ ایک اچھےانسان ہیں، شوٹنگ ختم ہونے کے بعد گھر جانے سے پہلے میں انہیں بچا ہوا کھانا پیک کرتے ہوئے دیکھتی تھی، وہ کسی نہ کسی مانگنے والے کو ڈھونڈتے، اکثر رات دیر ہوچکی ہوتی تھی لیکن سلمان سڑک پر سوئے ہوئے کسی غریب کو بچا ہوا کھانا دے دیا کرتے تھے۔ "

سلمان خان نے کورونا کے 2 سالوں میں بھارت کے 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مکمل خوارک اور دیگر اخراجات کی مد میں رقم دی تھی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.