فضا میں ملکہ نظر آنے لگیں۔۔ انوکھا منظر جس نے لوگوں کو حیران کردیا

image

دنیا بھر میں اچانک ملکہ کا سب سے بڑا پورٹریٹ وہ بھی فضا میں اچانک ہی نظر آنے لگا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ اس منظر کو بنانے والی برطانیہ کی ایک خاتون پائلٹ امل لارڈ ہیں جنھوں نے ملکہ الزبتھ دوم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ڈارنیئر 328 نامی طیارے میں سوار ہو کر مسلسل 2 گھنٹے کی پرواز سے یہ پورٹریٹ بنایا۔

یہ پورٹریٹ 105 کلومیٹر لمبا اور 63 کلومیٹر چوڑا ہے اور اسے بنانے کے لئے امل نے 413 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ اس پورٹریٹ کو بنانے کے لئے امل لارڈ نے کئی بار مختلف پروازوں سے پریکٹس کی تاکہ مطلوبہ ٹریک مل سکے۔ ٹریک کے ذریعے ملکہ کا خوبصورت اور وسیع و عریض پورٹریٹ بنانے پر امل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

امل لارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ایک این جی او سے بھی منسلک ہیں اور یہ پورٹریٹ بنا کر وہ اپنے ادارے کے لئے چندہ اکھٹا کرنا چاہتی تھیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.