میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین و اداکار سہیل احمد کی نئی پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے نے آج پاکستان میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں سہیل احمد کے ہمراہ بھارتی پنجابی اداکار دلجیت دوسانج بطور ہیرو اور سرگن مہتا بطور ہیروئین جلوہ گر ہیں۔

فلم کی کہانی میں ہیرو اپنے دوستوں کے ساتھ پیسہ کمانے کے مختلف آئیڈیاز شیئر کرتے ہیں اور پھر وہ ایک عمر رسیدہ والد کو گود لے کر انشورنس پالیسی سے پیسے بنانے کا سوچتے ہیں۔

فلم کی ہیروئین جو کہ ایک اولڈ ایج ہوم میں ملازمت کرتی ہیں وہ ہیرو کے منصوبے کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اس فلم میں سہیل احمد نے بیمار والد کا کردار نبھایا ہے۔

مذکورہ پنجابی فلم پر اداکار سہیل احمد انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری پہلی پنجابی فلم ہے۔ جو نیا دور جا رہا ہے اس کے اندرمیری پہلی پنجابی فلم ہے۔

فلم کینیڈا میں بنی ہے اور اس کے پروڈیوسر کنیڈین ہیں۔ جن کا نام دلجیت تھنڈ ہے اور تھنڈ مووی ان کی کمپنی ہے جس کے بینر تلے وہ پہلے بھی فلمیں بنا چکے ہیں۔

سہیل احمد کے مطابق ان کے ایک بڑے پیارے دوست ہیں حماد چوہدری جو بین الاقوامی فلمیں پاکستان میں ریلیزکرتے ہیں۔ اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی حماد چوہدری ہیں۔

سہیل احمد نے کہا کہ جب کئی مرتبہ فلم کے لیے کہا تو انہوں نے حماد چوہدری سے معذرت کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک دوست پون گِل جو بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹر اورفلم میکر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سکرپٹ سہیل احمد کے علاوہ انہوں نے کرنا ہی نہیں ہے۔

مجھے جب انہوں نے دلجیت دوسانج کا بتایا کہ وہ اس فلم کے ہیرو ہیں تو سچی بات تو یہ ہے کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ ساری دنیا ہی اس وقت ان کی فین ہے خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ان کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔

بھارتی اداکاروں کے ساتھ مل کر کرنے کے حوالے سے سہیل احمد نے بتایا کہ اس فلم میں میرا رول ایک ریڑھ کی ہڈٰ کی مانند ہے۔ اس لیے میں نے اس فلم کے لیے فوری ہامی بھری۔

ان کے مطابق فلم کی کہانی یہ بتاتی ہے کہ جو ایک دم سے لوگ امیر ہونا چاہتے ہیں تو یہ ایک اچھی چیز نہیں اور اسی بات پر کہانی منحصر ہے۔

خیال رہے کہ اداکار سہیل احمد پاکستانی ٹی وی پروگراموں میں چٹکلے سناتے ہیں جن کی کامیڈی دیکھ کر سب لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.