پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج میاںوالی میں جلسے سے خطاب کیا جہاں انہوں نے اہم بات کی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو ٹیپ ریلیز ہوجائے گی، اس میں 4 لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے،ان لوگوں کو میری قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
عمران خان نے میانوالی جلسے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے خلاف منفی پلان بنانے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈرایا جائے، میں ابھی جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہا ہوں۔