آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑاسکتے ۔۔ بھارت میں مسلمان طالبعلم نے کیسے پروفیسر کو خاموش کروادیا؟

image

بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کرنے کا سلسلہ جاری، تعلیمی اداروں میں تعصب اور انتہائی پسندی مزید گہری ہونے لگی، کرناٹک میں طالب علم نے دہشت گرد کہنے پر پروفیسر کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالب علم کو دہشت گرد کہہ دیا۔جواب میں طالب علم نے کہ یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ طالب علم نے پروفیسر کو کہا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔اس دوران کلاس میں بیٹھے دیگر طالب علم خاموش بیٹھے رہے یا ہنستے رہے۔

واضح رہے کہ سیکولر کہلانے والے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، مسلمان طالبات کو حجاب کرنے پر سڑکوں پر ہراساں کیا جاتا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی پریشان کیا جاتا ہے۔ حالیہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.