منٹوں میں بھارتی کھلاڑی کی اکڑ نکال کر رکھ دی ۔۔ بڑے بول بولنے والے بھارتی کو پاکستانی فائٹر نے رُلا دیا، دیکھئے

image

پاکستانی فائٹر علومی کریم بھارت کی طرف سے منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹ فائٹ جیتنے والے "پہلے" پاکستانی بن گئے، میٹرکس فائٹ نائٹ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد اعزاز حاصل کیا۔

علومی کریم نے جمعہ کو دبئی میں میٹرکس فائٹ نائٹ ٹورنامنٹ کے 10ویں ایڈیشن میں بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے کے لیے بھارت کے دھرو چوہدری کو ناک آؤٹ کیا۔

بھارت کا سب سے بڑا ایم ایم اے پروموشن ایونٹ بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف نے دبئی میں منعقد کیا جس میں دنیا بھر کے فائٹرز شامل تھے۔

بینٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے دھرو چوہدری اورعلومی مکریم کی فائٹ تمام مقابلوں سے مختلف رہی، علومی کریم نے میچ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے حریف کو ناک آؤٹ کرکے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور یہ مقاملہ شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی ختم ہوگیا۔

علومی کریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے مقابلہ کیا اور ٹائٹل جیتا‘‘۔

پاکستان کے شمالی ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ نوجوان علومی کریم نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں اب تک نو فائٹ جیتی ہیں اور چھ میں شکست کا سامنا کیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.