لمبا قد۔۔ خوبصورت آنکھیں ۔۔ پرکشش چہرہ ۔۔ قطر کی" نازاں" بے مثال خوبصورتی پر پہلے انعام کی حقدار

image

قطر فٹ بال ورلڈکپ میں دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو شاندار اور بے مثال خدمات فراہم کرکے مہمان نوازی اورعرب ثقافت سے روشناس کروانے کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھارہا ہے۔

ایک طرف قطر آنے والے شائقین کو جگہ جگہ دین کی تعلیمات سے متعارف کروایا ۔دوسری جانب مغربی ممالک کے مندوبین کو عرب ثقافت کے پہلو بھی دکھائے جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں قطر میں فٹ بال ورلڈکپ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو عرب ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے اونٹوں کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا۔مقابلہ حسن میں شریک اونٹوں کے کے قد، آنکھوں اور چہرے کی خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔

قطر کے شہر ایش شہانیہ میں یہ تقریب ہوئی جس میں الکواری خاندان کےاونٹ کو پہلا انعام دیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جانوروں میں بوٹوکس یا ادویہ کے استعمال کو بھی چیک کرتے ہیں کیونکہ ان کا استعمال بالکل ممنوع ہے۔

ماضی میں اونٹوں کو عربوں کے لئے خدا کا تحفہ کہا جاتا تھا کیونکہ ان جانوروں نے ان صحراوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کو ممکن بنایا۔ نقل و حمل سے لے کر، کپڑے (کھال) اور یہاں تک کہ کھانے میں اس کا گوشت اور دودھ بھی اسی کے ذریعے ہی مہیا کیا جاتا تھا۔

قدیم عرب کی آج تک کی کئی روایتی ڈشیں دودھ اور گوشت کیاج تک عربوں میں زندہ ہے اور اونٹوں سے محبت بھی ان کے خون میں آج بھی بس رہی ہے۔

افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں اونٹوں کے مقابلہ حسن تواتر سے ہوتے رہتے ہیں اور نسل در نسل یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی آتے ہیں جبکہ مقابلے میں شریک افراد کو ایئرکنڈیشنڈ خیموں میں بٹھایا گیا۔

اس مقابلے میں نازاں نامی اونٹنی کو اس کے لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی بنا پر اول انعام دیا گیا جسے قطر کے مزائن کلب نے اس جمعے کو منعقد کیا تھا۔نازاں کو 55 ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی گئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.