5 ویں نمبر پر موجود یہ وائرل لڑکی کون ہے، 2022 میں گوگل پر پاکستانی کیا سرچ کرتے رہے؟

image

سال 2022 بھی اب ختم ہونے والا ہے، لیکن یہ سال کئی حوالوں سے دلچسپی کا باعث بن چکا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے سال 2022 میں پاکستانی کیا سرچ کرتے رہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ 10 خبروں اور شخصیات کے بارے میں پاکستانیوں نے توجہ دی تھی، ان میں 10 ویں نمبر پر سری لنکا میں ہونے والے معاشی غیر یقینی صورتحال تھی، جس نے پاکستانیوں کی بھی توجہ حاصل کی۔

اسی دوران 9 ویں نمبر پر اقرار الحسن براجمان تھے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اینکر اور ہوسٹ رمضان ٹرانسمیشن سمیت سیاسی تجزیے کی بنا پر بھی سب میں مقبول ہوگئے۔

آٹھویں نمبر پر پاکستانی جس کے بارے میں سرچ کرتے رہے وہ تھا ملعون سلمان رشدی، تقریب کے دوران اسی ملعون پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس میں ملعون سلمان رشدی کی آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔

پرویز مشرف اس طرح ساتویں نمبر پر تھا، جہاں پاکستانی صارفین نے ان کی ناساز طبیعت اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہ کی بنا پر انہیں سرچ کرنا شروع کیا۔

چھٹے نمبر پر ارشد شریف تھے، جہاں کثیر تعداد میں پاکستانی ان کی شہادت پر نہ صرف افسردہ تھے بلکہ انہیں گوگل پر سرچ بھی کرتے رہے۔

اسی طرح 5ویں نمبر پر فاطمہ طاہر رہیں، خوبصورت آنکھوں اور دلچسپ انداز کی بنا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر فاطمہ نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

چوتھے نمبر پر مری واقعہ تھا، جس بڑی تعداد میں پاکستانی اسی حوالے سے سرچ کرتے رہے۔

تیسرے نمبر پر عمران خان کا لانگ مارچ، دوسرے نمبر یوکرین اور روس کی جنگ اور پہلے نمبر پر عامر لیاقت کی موت گوگل پر سب سے زیاہد سرچ کی جانے والی خبریں رہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.