الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے، اعتزاز احسن

image

ماہر قانون اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن  نے ہم نیوز کےپروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،اس کے پاس عدالتی اختیارات کا نہیں۔فوادچودھری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھاتو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے؟

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فوادچودھری پر ریاستی بغاوت کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے۔فوادچودھری کاچہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایاگیا افسوس ناک ہے۔فوادچودھری سیاسی شخصیت کےساتھ وکیل بھی ہیں ،ان کی ایک شناخت ہے۔عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوادچودھری پنجاب کے حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کےدسترس میں تھے۔فوادچودھری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس پنجاب کی حدود سے نکال رہےتھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.