جب بیٹی کی رحمت گھر میں آنے والی تھی تو والد کا انتقال ہوگیا اور پھر ۔۔ وہاج علی کی زندگی سے متعلق وہ باتیں جو آپ بھی جاننا چاہتے ہوں گے

image

ڈرامہ سیرل تیرے بن میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے وہاج علی ڈراموں میں آنے سے قبل کافی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔

وہاج شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستارے میں جو آگے آنے والے سالوں میں بہترین اداکار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اداکار وہاج علی کو اسکرین پر تو آپ سب ہی دیکھ رہے ہیں اور ان کی زندگی سے متعلق بھی جانتے ہیں مگر ان کے مداحوں کو یہ بات معلوم نہیں جو وہ ایک انٹرویو میں کرچکے ہیں۔

وہاج علی نے ایک سال قبل ثمینہ پیر زادہ کے پروگرام میں ماضی کے مشکل ادوار کے بارے میں بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان لمحات کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔

وہاج علی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے ماں باپ کے اکلوتے بچے ہیں۔ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے اور ہمیشہ کھیل کود میں وقت بیتاتے تھے۔ وہاں علی اپنے والدین کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہیں کہ وہ کیسے تھے۔

لاہور میں پیدا ہونے والے وہاج علی کا کہنا تھا کہ میں جب کام کے سلسلے میں کراچی شہر آتا ہوں تو مجھے اپنے گھر والوں کی بہت یاد آتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والدین دونوں سرکاری افسر تھے۔ میرے والد سول سروسز میں تھے جبکہ والدہ گورمنٹ گرلز کالج میں پڑھاتی تھیں۔

وہاج نے بتایا کہ مجھے ڈرائینگ کا بہت شوق تھا اور لکھنے کا بھی۔ والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ابو کو گانے کا بہت شوق تھا وہ صبح ہی صبح محمد رفیع کے گانے لگا کر سنتے اور گاتے تھے۔

اداکار وہاج نے بتایا کہ میرے والد کا 2018 میں انتقال ہوا۔ وہ کئی عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ میرے گھر والے مجھے بتاتے نہیں تھے گھر میں کیا مسائل موجود ہیں کیونکہ میں اکلوتا تھا وہ مجھے پریشان دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔

میں جب لاہور گھر واپس آیا تو وہ ایسا لمحہ تھاجب میری بیٹی پیدا ہونے والی تھی۔ میں بہت خوش تھا کہ میں اب اکیلا نہیں ہوں گا بلکہ جب واپس کراچی آؤں گا تو میرے ساتھ میری بیٹی ہوگی۔ اس وقت والدہ نے مجھے بتایا کہ والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ میں جب پچھلی رات والد کو لیکر اسپتال گیا تھا تو وہاں معلوم ہوا کہ انہیں پھیپڑوں کا انفیکشن ہے۔ مگر والد مجھے کہتے تھے کہ میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں ڈرنے کی بات نہیں ہے۔

وہاج نے بتایا کہ میں پھر بھی والد کو چیک اپ کے لیے اسپتال لے گیا۔ جب واپس آیا تو فیسبک پر والد کی دل کی بیماری سے متعلق علامات دیکھ رہا تھا تو معلوم ہوا کہ چھ سات علامات والد کو محسوس ہو رہی ہیں۔ رپورٹس سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ انہیں اکیوٹ فیلئر ہے یعنی اچانک دل کا دھڑکنا بند ہوجانا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ تین دن اسپتال میں رہا اور چوتھے دن حالات خراب ہوگئے۔ وہاج نے درد بھرے الفاظ میں والد کے بارے میں بتایا کہ ان کا انتقال ہوا اور جب انہیں دفنایا تو اس دوران بارش ہوگئی تھی۔ والد کی وفات کے تین دن بعد بیٹی پیدا ہوئی تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ خوشی مناؤں کا دکھ۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.