صرف اداکاری نہیں گھر بھی سنبھالتی ہیں ۔۔۔ بالی ووڈ کی کونسی اداکارہ شادی کے بعد گھر میں کیا کام کرتی ہے؟

image

شوبز کی دنیا میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شائد یہ اداکارائیں گھروں میں بھی ہمیشہ بنی سنوری رہتی ہیں اور گھر کے کاموں کو ہاتھ نہیں لگاتیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ خواتین ناصرف گھروں کا کام کرتی ہیں بلکہ شادی کے بعد اہل خانہ کیلئے مزے مزے کے کھانے بھی بناتی ہیں۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ بالی ووڈ کی کس اداکارہ نے شادی کے بعد کچن میں سب سے پہلے کیا بنایا۔

کترینہ کیف

دسمبر 2021 میں وکی کوشل سے شادی کرنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اسوقت گھر داری میں مصروف ہیں اور نرم و نازک نظر آنے والی کترینہ کیف نے روایات کے مطابق کچن سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سوجی کا حلوہ بناکر سسرال والوں کو امپریس کیا۔

ہنسیکا موٹوانی

تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ ہنسیکا موٹوانی بھی پیا گھر سدھار چکی ہیں اور انہوں نے سہیل کٹھوریا سے شادی کے بعد گھر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔ ہنسیکا نے بھی کچن پر قبضے کے بعد سب سے پہلے سسرال میں حلوہ بنایا۔

کرشمہ تنا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ تنا اپنے دیرینہ دوست ورون بنگیرا سے شادی کرچکی ہیں اور کرشمہ نے پہلی رسوئی کی رسم میں کھیر بناکر سب کو کھلائی۔

نیتی ٹیلر

انڈین ٹی وی چینلز پر مختلف ڈراموں میں نظر آنے والی نیتی ٹیلرنے بھارتی فوج کے افسر پرکشت باوا سے 2 سال قبل شادی کی اور نیتی ٹیلرنے پہلی بار کچن میں آٹے کا حلوہ بنا کر سسرال والوں کو کھلایا۔

عالیہ بھٹ

اپریل 2022 میں رنبیر کپور کی دلہن بننے والی عالیہ بھٹ نے شادی سے پہلے رنبیر کی سالگرہ پر پائن اپیل کیک بنا کر سسرالی رشتے داروں کو اپنی کوکنگ کی مہارت دکھا دی تھی جبکہ شادی کے بعد سسرال میں کچن سنبھالنے کے بعد عالیہ نے سوجی کا حلوہ بنانے سے شروعات کی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.