کیا پتہ یہ میرا آخری وقت ہو۔۔ آئی سی یو سیدھا بیٹی کی شادی میں آنے والی ماں نے دلہن کو کیا خاص چیز دی؟ ویڈیو وائرل

image

ماں اور بیٹی کا پیار دنیا جہاں کے پیار سے بھی بڑا اور انمول ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے درمیان رشتے کو کوئی توڑ نہیں سکا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے لائی گئی، کیونکہ والدہ کی طبیعت ناساز تھی۔

عام طور پر ماں کا ارمان یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں زمین آسمان ایک کر دے، اگرچہ ایسا کچھ تو اس ماں نے نہیں کیا، لیکن کچھ ایسا ضرور کیا جو سب کو بھا گیا۔

دلہن اپنے کمرے میں تیار ہو رہی تھی، اور اسے شاید اندازہ تھا کہ اس کی والدہ اس اہم لمحے پر اس کے پاس نہیں ہوں گی، یہی وجہ تھی کہ وہ ماں کے بغیر ہی تیار ہو رہی تھی۔

لیکن صورتحال اس وقت بدل گئی، جب دروازہ کھلتے ہی والدہ ویل چئیر پر اندر داخل ہو گئیں، ناک میں سانس کی نالی لگے والدہ کمزور ہاتھوں سے بیٹی کو پیار کر رہی تھی۔

والدہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئی تو بیٹی کو دیکھ کر چہرے پر آنے والی مسکراہٹ تمام لمحات میں سب سے پسندیدہ تھی، کیونکہ وہ اس لمحے کو کافی عرصے سے یاد کر رہی تھی۔

اس ویڈیو نے اس وقت سب کو جذباتی کر دیا جب بیٹی کے پاؤں اور ہتھیلیوں پر ماں نظر بد کی کوئی چیز لگا رہی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.