دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست

image
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

اتوار کے روز وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

انڈٰیا کی جانب سے دیے گئے 118 رنز کے ہدف کو مہمان ٹیم نے صرف 11 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے مچل مارش نے 66 جب کہ ٹریوس ہیڈ نے 51 رنز بنائے۔

کم ہدف کے دفاع میں انڈین بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے اور کوئی بولر ایک وکٹ بھی نہ حاصل کر سکا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ وشاکاپٹنم کی وکٹ پر درست ثابت ہوا۔

That was quick!!

Australia level the series in emphatic style #INDvAUS

— cricket.com.au (@cricketcomau) March 19, 2023

آسٹریلوی بولرز کے آگے انڈین بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی اور پوری ٹیم 26 اوورز میں ہی 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ انڈیا کا ون ڈے کرکٹ میں چوتھا کم ترین سکور ہے۔

انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی سب سے زیادہ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اکشر پٹیل 29 اور رویندرا جڈیجہ 16 رنز بنا سکے۔

کم ہدف کے دفاع میں انڈین بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے اور کوئی بولر ایک وکٹ بھی نہ حاصل کر سکا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

آسٹریلیا کی طرف مچل سٹارک نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شان ایبٹ نے تین اور نیتھن ایلس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ انڈیا کی گیندوں کے حساب سے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی ہار ہے کیونکہ آسٹریلیا نے ہدف 234 گیندیں یعنی 39 اوورز پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔

خیال رہے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔  سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22 مارچ کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.