ایران سے بجلی کا معاہدہ، فی یونٹ کی قیمت کیا؟ جانیئے

image

پاکستان اور ایران کے مابین گوادر کو دی جانے والی بجلی کی قیمت کے نرخوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں معاہدہ طے پایا ہے کہ ایران 8.4 سینٹ(تقریباً23روپے) سے 12.4سینٹ (تقریباً34روپے)فی یونٹ کی رینج میں گوادر شہراور گوادر پورٹ کو 100میگا واٹ بجلی مہیا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتداءمیں دونوں ممالک کے مابین 9.9روپے سے 15.3سینٹ فی یونٹ کی رینج میں ٹیرف طے کرنے اور اسے پولان گیبد ٹرانسمیشن لائن اور موجود جاکیگر مند انٹرکنکشن لائن پر فوری لاگو کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے تھے۔تاہم فریقین اس کی بجائے قیمت کے ایک نئے فارمولا پر رضامند ہو گئے۔

ایران نے نہ صرف موجودہ جاکیگرمند انٹرکنکشن لائن پر دسمبر 2024ءتک ٹیرف تبدیل نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی بلکہ پولان گیبد ٹرانسمیشن لائن کے لیے بھی ٹیرف رینج کم کرکے 8.4سے 12.4سینٹ فی یونٹ تک کرنے پر متفق ہو گئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین ٹیرف کا طے پانا ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے گوادر میں بجلی کی کمی کا مسئلہ آئندہ پانچ سے دس سال کے لیے حل ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.