مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اینکر متعارف

image

نئی دہلی: بھارتی نیوز چینل نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اینکر متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلجینس کے بہت زیادہ چرچے ہیں۔ بھارتی نیوز چینل نے پہلی بار مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اینکر متعارف کرا دی ہے جس کا نام ثنا رکھا گیا ہے۔

ثنا اب بھارتی چینل پر ہر روز کچھ بڑی خبریں ہندی زبان میں عوام تک پہنچائیں گی۔

ब्लैक & व्हाइट में देश की पहली AI न्यूज़ एंकर के साथ देखिए आज की बड़ी ख़बरें #TopNews #AIAnchorSANA | @sudhirchaudhary pic.twitter.com/rPJuuThr1A

— AajTak (@aajtak) March 30, 2023

یہ اینکر متعدد زبانوں میں بات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی جس تیزی سے پھیل رہی ہے اس پر ماہرین نے خوبیوں کے ساتھ خدشات سے بھی خبردار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.